قعدۂ اولی رہ جانے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟:
سوال:
زید چار رکعت والی نماز میں پہلا قعدۂ بھول گیا، مگر تیسری رکعت کی بعد وہ قعدۂ ادا کرليا، اور چوتھی رکعت کے بعد بھی قعدۂ کیا، اور سجدہ سہوہ بھی کیا، تو کیا اس کی نماز ہوئی یا نہیں؟
جواب:
مذکورہ صورت میں زید کی نماز اگرچہ درست ہے، تاہم زید کے لیے مناسب یہ تھا، کہ تیسری رکعت پر قعدۂ نہ کرتا، بلکہ نماز مکمل کرنے کے بعد آخر میں سجدۂ سہو کرلیتا تو بھی اس کی نماز درست ہوجاتی۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية، كتاب الصلاة، باب سجودالسهو1/ 126:
ويجب إذا قعد فيما يقام، أو قام فيما يجلس فيه، وهو إمام، أو منفرد، أراد بالقيام إذا استتم قائما، أو كان إلى القيام أقرب، فإنه لا يعود إلى القعدة، هكذا في فتاوى قاضي خان، وسجد للسهو.
2. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الصلاة، باب سجود السهو 1/ 401:
وأما بيان سبب الوجوب، فسبب وجوبه، ترك الوجب الأصلي في الصلاة، أو تغييره، أو تغيير فرض منها عن محله الأصلي ساهيا؛ لأن كل ذلك يوجب نقصانا في الصلاة، فيجب جبره بالسجود، يخرج على هذا الأصل مسائل… فإن كان من أفعال، بأن قعد في موضع القيام، أو قام في موضع القعود سجد للسهو؛ لوجود تغيير الفرض، وهو تأخير القيام عن وقته، أو تقديمه على وقته مع ترك الواجب، وهو قعدة الأولى.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:355
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-23
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)