اقامت کرتے وقت یا نومولود کے کان میں اذان دیتے وقت حیعلتین پر منہ پھیرنا:
سوال:
اذان میں ”حی علی الصلاة“ اور ”حی علی الفلاح“ پر جس طرح دائیں بائیں التفات مسنون ہے، اس طرح اقامت میں بھی مسنون ہے یا نہیں؟ نیز نو مولود بچے کے کان میں اذان واقامت میں بھی مسنون ہے یا نہیں؟
جواب:
اذان کی طرح اقامت میں اور ایسے ہی نومولود بچے کےکان میں اذان دیتے ہوئے ان دونوں مواقع پر دائیں بائیں منہ پھیرنا مسنون ہے۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب الأذان1/ 387 :
(ويلتفت فيه) وكذا فيها مطلقا، وقيل إن المحل متسعا (يمينا ويسارا) فقط؛ لئلا يستدبر القبلة (بصلاة وفلاح) ولو وحده أو لمولود؛ لأنه سنة الأذان مطلقا.
قال ابن عابدين تحت قوله: (ويلتفت) أي يحول وجهه لا صدره قهستاني، ولا قدميه نهر، (قوله: وكذا فيها مطلقا) أي في الإقامة سواء كان المحل متسعا أو لا… وفي البحر عن السراج أنه من سنن الأذان، فلا يخل المنفرد بشيء منها، حتى قالوا في الذي يؤذن للمولود ينبغي أن يحول. (قوله مطلقا) للمنفرد وغيره والمولود وغيره.
3. المحيط البرهاني لابن مازة، كتاب الصلاة، الفصل السادس عشر في التغني والألحان1/ 340 :
والصحيح: أنه يحول على كل حال؛ لأنه صار سنّة الأذان، فيؤتى به على كل حال، قال: حتى قالوا في الذي يؤذن لمولود: ينبغي أن يحول وجهه يمنةً ويسرةً عند هاتين الكلمتين.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:393
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-19
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)