شرکیہ عقیدہ کا باعث بننے والے درخت کو کاٹنا کیسا ہے؟
سوال:
قبرستان میں کسی پیر صاحب کی قبر کے پاس کوئی درخت ہو، اور اس درخت سے متعلق لوگوں کا عقیدہ ہو کہ جو شخص اس درخت کو ہاتھ لگائے گا یا اس کے کاٹنے کا ارادہ کرے گا، تو اس پر کوئی آفت آئے گی تو آیا لوگوں کے شرکیہ عقیدہ کو ختم کرنے کے لیے اس درخت کا کاٹنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟
جواب:
اگر مذکورہ درخت کے بارے میں واقعی لوگوں کا اس قسم کا شرکیہ عقیدہ بن چکا ہو، تو اس درخت کو کاٹنا ضروری ہے، جیسے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں بیعتِ رضوان والے درخت کے بارے میں کچھ لوگوں کا غلط عقیدہ بن گیا تھا، تو انہوں نے اس درخت کو کاٹنے کا حکم دیا تھا۔
حوالہ جات:
مصنف ابن ابي شيبة كتاب صلاة التطوع والإمامة وأبواب متفرقة، في الصلاة عند قبر النبي صلى الله عليه وسلم وإتيانه، الرقم : 7545:
عن نافع، قال: بلغ عمر بن الخطاب أن ناسا يأتون الشجرة التي بويع تحتها، قال: فأمر بها فقطعت.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:392
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-19
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)