انسانی اعضاء کی پیوند کاری کرنا:
سوال:
انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے بارے میں کیا حکم ہے؟ یعنی ایک زندہ انسان اپنا کوئی عضو دوسرے انسان کو دے سکتا ہے يانہیں؟
جواب:
كسی انسانی عضو کا خواہ زندہ کا ہو یا مردہ کا دوسرے انسان کے جسم میں لگانا چاہے معاوضہ کے ساتھ ہو یا بلا معاوضہ مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر جائز نہیں:
1) اس میں انسانی جسم کی چیر پھاڑ کی جاتی ہے۔
2) جب کسی انسان کے جسم سے کوئی جزو الگ کر دیا جائے تو وہ ناپاک اور مردار کے حکم میں ہوجاتا ہے۔
3) انسانی اعضاء اور جوارح انسان کے پاس امانت ہیں اور انسان اس کا نگران اور محافظ ہے۔
4) انسان قابلِ احترام اور مکرم ہے اس کے اعضاء میں سے کسی عضو کو اس کے بدن سے الگ کرکے دوسرے انسان کو دینے میں انسانی تکریم کی خلاف ورزی ہے۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الكراهية، الباب الحادي عشر في الكراهة في الأكل وما يتصل به5/ 338:
مضطر لم يجد ميتة، وخاف الهلاك فقال له رجل اقطع يدي وكلها أو قال اقطع مني قطعة وكلها لا يسعه أن يفعل ذلك، ولا يصح أمره به كما لا يسع للمضطر أن يقطع قطعة من نفسه فيأكل.
2. فتح القدير لابن الهمام، كتاب البيوع، باب البيع الفاسد 6/ 425 :
(ولا يجوز بيع شعور الإنسان ولا الانتفاع بها) لأن الآدمي مكرم لا مبتذل فلا يجوز أن يكون شيء من أجزائه مهانا ومبتذلا.
3. المحيط البرهاني لابن مازة، كتاب الاستحسان والكراهية، الفصل التاسع عشر في التداوي والمعالجات إلخ5/ 373 :
وإنما لم يجز الانتفاع بعظم الخنزير والآدمي، أما الخنزير؛ فلأنه نجس العين بجميع أجزائه، والانتفاع بالنجس حرام، وأما الآدمي فقد قال بعض مشايخنا: إنه لم يجز الانتفاع بأجزائه لنجاسته، وقال بعضهم: لم يجز الانتفاع به لكرامته، وهو الصحيح، فإن الله تعالى كرم بني آدم وفضلهم على سائر الأشياء، وفي الانتفاع بأجزائه نوع إهانة به.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:398
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-19
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)