پیسوں کے بدلے ادھار سونا خریدنا:
سوال:
اگر كوئی شخص سونا ادھار خریدتا ہے اور قیمت ایک ماہ بعد ادا کرتا ہے، تو کیا اس طرح سونا خریدنا جائز ہے؟ اور کیا ادھار کی وجہ سے سود کے زمرہ میں تو نہیں آئے گا؟
جواب:
موجودہ دور میں کرنسی نوٹ نے عرفی اعتبار سے باقاعدہ ثمنیت کی شکل اختیار كرچکی ہے، جس کو ثمن عرفی کہا جاتا ہے، اور چونکہ اس کی جنس سونا چاندی کی جنس سے مختلف ہے، اس لیے کرنسی کے بدلے سونا وچاندی کی ادھار خرید وفروخت جائز ہے، البتہ ادھار کی صورت میں احد البدلین یعنی کسی ایک عوض پر مجلس بیع میں قبضہ کرنا ضروری ہے، تاکہ دونوں طرف سے معاملہ ادھار کی شکل اختیار نہ کرے۔
حوالہ جات:
1. الفتاوي الهندية للجنة العلماء، الفصل الثالث في بيع الفلوس3/ 224:
إذا اشترى فلوسا بدراهم وليس عند هذا فلوس ولا عند الآخر دراهم، ثم إن أحدهما دفع وتفرقا جاز، وإن لم ينقد واحد منهما حتى تفرقا لم يجز، كذا في المحيط.
2. المحيط البرهاني لابن مازة، كتاب الصرف، الفصل الثاني: في بيع الدين بالدين وبالعين7/ 173 :
إذا اشترى فلوساً بدراهم، وليس عند هذا فلوس ولا عند هذا دراهم، ثم إن أحدهما دفع، وتفرق جاز؛ لأن كل واحد منهما ثمن فيصير كل واحد منهما مشترياً بثمن ليس عنده وذلك جائز، وإنما اكتفى بنقد أحدهما لما ذكرنا قبل هذا: أن في بيع الفلوس بالدراهم يكتفي بقبض أحد البدلين قبل الافتراق.
3. المبسوط للسرخسي، كتاب الصرف، باب البيع بالفلوس 14/ 24:
وإذا اشترى الرجل فلوسا بدراهم ونقد الثمن، ولم تكن الفلوس عند البائع فالبيع جائز؛ لأن الفلوس الرابحة ثمن كالنقود، وقد بينا أن حكم العقد في الثمن وجوبها ووجودها معا، ولا يشترط قيامها في ملك بائعها لصحة العقد كما يشترط ذلك في الدراهم والدنانير.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:378
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-18
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)