سحر کے بدلے کسی پر سحر کرنا کیسا ہے؟:
سوال:
دو آدمیوں نے ایک شخص پر سحر کرا دیا، وہ شخص فوت ہوگیا، لیکن عامل کہتا ہے کہ ان سحر کرنے والوں پر سحر کرنا خلافِ شرع ہے تو کیا عامل کا یہ کہنا درست ہے؟
جواب:
کسی پر سحر وجادو کرنا یا کرانا شرعاً حرام اور ناجائز ہے، اس لیے عامل کی مذکورہ بات درست ہے، البتہ اگر مضبوط قرائن سے یہ بات ثابت ہوجائے کہ فلاں جادو گر کے جادو کی وجہ سے فلاں شخص مرچکا ہے تو حکومت وقت اس کی تحقیق کرکے اس پر کوئی بھی مناسب سزا تجویز کرسکتی ہے۔
حوالہ جات:
1. صحیح البخاري، كتاب الطب، باب الشرك والسحر من الموبقات، الرقم: 5764:
عن أبي هريرة، رضي الله عنه ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: اجتنبوا الموبقات: الشرك بالله والسحر.
2. الدرالمختار، باب المرتد، مطلب في الساحروالزنديق 6/382:
ساحر يسحر وهو جاحد لا يستتاب منه، ويقتل إذا ثبت سحره دفعا للضرر عن الناس، وساحر يسحر تجربة ولا يعتقد به لا يكفر. قال أبوحنيفة: الساحر إذا أقر بسحره أو ثبت بالبينة يقتل، ولا يستتاب منه والمسلم والذمي والحر والعبد فيه سواء.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:385
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-18
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)