ملازمت کے لیےروزانہ گھر سےسفرکی مسافت پر نکلنے کا حکم:
سوال:
اگر کوئی شخص روزانہ اسی (80) کلو میٹر سے زیادہ مسافت طے کرتا ہو، ملازمت کی جگہ جاتے ہوئے، لیکن رات کو واپس گھر آتا ہو، تو ایسا شخص روزانہ ملازمت کی جگہ قصر کرے گا، یا اتمام؟
جواب:
اگر شخص مذکور کے شہر کی حدود سے جائے ملازمت کی حدود تک کم ازکم سوا ستتر(77.25) کلومیٹربنتا ہو، اورشخص مذکورنےابھی تک ایک مرتبہ بھی جائے ملازمت میں پندرہ(15) دن ٹھہر نے کی نیت نہ کی ہو، تو یہ شخص اپنے شہر کی حدود سے نکلنے کے بعد واپس اپنے شہر کی حدود میں داخل ہونے تک مسافر رہےگا، اور نمازِ قصرادا کرے گا۔
حوالہ جات:
1. العناية شرح الهداية محمد بن محمد البابرتي، كتاب الصلاة، باب صلاة السفر 2/ 33:
(وإذا فارق المسافر بيوت المصر صلى ركعتين)؛ لأن الإقامة تتعلق بدخولها، فيتعلق السفر بالخروج عنها.
2. البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الصلاة، باب صلاة المسافر2/ 226:
(من جاوز بیوت مصرہ مریدا سیرا وسطا ثلاثة أيام في بر، أو بحر، أو جبل، (قصر الفرض الرباعي) … أما الأول: فهو مجاوزة بيوت المصر لما صح أنه عليه السلام أنه قصر العصر بذي الحليفة. وعن علي أنه خرج من البصرة، فصلى الظهر أربعا، ثم قال إنا لو جاوزنا هذا الخص لصلينا الركعتين.
3. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، الباب الخامس عشر في صلاة المسافر1/ 139:
ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما، أو أكثر، كذا في الهداية.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:371
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-16
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)