بینا قاری کی موجودگی میں نابینا کی امامت:
سوال:
ہماری جامع مسجد میں ایک نابینا حافظ ہے جو کہ عالم دین نہیں ہے، لیکن غریب اور صاحب اولاد ہے، اس کو امام بنانا کیسا ہے، جبکہ اس مسجد میں دو قاری اوربھی موجود ہیں، اور امامت کے لائق ہیں، لہذا بینا کی موجودگی میں نابینا کو امام بنانا کیسا ہے؟
جواب:
اگر اس نابینا حافظ قران کے علاوہ کوئی بینا قاری موجود ہو، تو اس کی موجودگی میں نابینا حافظ قران کو امام بنانا مکروہ ہے۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب الإمامة 2/ 355:
(ویکرہ إمامة عبد، وأعرابي، وفاسق، وأعمى، إلا أن يكون) أي: غير الفاسق (أعلم القوم) فهو أولى.
قال ابن عابدين تحت قوله: (أي غير الفاسق) قيد كراهة إمامة الأعمى في المحيط وغيره: بأن لا يكون أفضل القوم، فإن كان أفضلهم، فهو أولى.
2. تبيين الحقائق لعلي بن عثمان الزيلعي، باب الإمامة والحدث في الصلاة 2/ 345:
(وکرہ إمامة العبد والأعرابي والفاسق والمبتدع والأعمى)… قال رحمه الله: (والأعمى)؛ لأنه لا يتوقى عن النجاسة، ولا يهتدي إلى القبلة بنفسه، ولا يقدر على استيعاب الوضوء غالبا، وفي البدائع: إذا كان لا يوازيه غيره في الفضيلة، فهو أولى.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:343
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)