عورتوں کا عیدین کی نماز کے لیےعیدگاہ جانا:
سوال:
عورتوں کا عیدین کی نماز کے لیے جانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
خواتین پر عیدین کی نماز واجب نہیں، لیکن اگرخواتین عید گاہ جاکر نماز عید ادا کرلیں تو جائزہے، لیکن خواتین کا عیدگاہ جاکرنمازعید ادا کرنے میں چونکہ کئی مفاسد ہیں، اس لیے دیگر نمازوں کی طرح خواتین کے لیے عیدگاہ جاکر نماز عید ادا کرنا ممنوع ہے۔
حوالہ جات:
1. سنن أبي داود، كتاب الصلاة، باب ماجاء في خروج النساء الى المسجد، الرقم:570
عن عبد الله رضى الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: صلاة المرءة في بيتها أفضل من صلاتها في حجرتها، وصلاتها في مخدعها، أفضل من صلاتها في بيتها.
2. الدر المختار للحصكي، كتاب الصلاة، باب الإمامة 2/ 367:
(ويكره حضورهن الجماعة) ولو لجمعة، وعيد، ووعظ (مطلقا) ولو عجوزا ليلا (علی المذهب) المفتى به؛لفساد الزمان.
3. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصلاة، باب الجمعة 2/ 262:
ولا يرد عليه النساء والصبيان، فإن الجمعة لا تصح بهم وحدهم؛ لعدم صلاحيتهم فيها بحال … (تجب صلاة العيدين على من تجب عليه الجمعة بشرائطها، سوى الخطبة).
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:352
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)