متعین لوگوں کے لیے مانی ہوئی نذر کسی دوسری جگہ خرچ کرنا:
سوال:
ایک شخص نے کہا کہ اگر میرا فلاں کام ہوا تو میں محلہ کی مسجد میں مصلیوں میں پانچ سیر بتاسے تقسیم کروں گا، اب اس کا کام پورا ہوا ہے، تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب:
اگر کسی مخصوص جگہ کے افراد پر کوئی چیز تقسیم کرنے کی منت مانی جائے تو اس مخصوص جگہ میں اس کو تقسیم کرنا ضروری نہیں ہوتا بلکہ کسی اور جگہ بھی اس کو تقسیم کرنا درست ہوتا ہے، لہذا مذکورہ صورت میں نذر ماننے والے پر پانچ سیر بتاسے تقسیم کرنا واجب ہے، لیکن یہ ضروری نہیں کہ محلے کی مسجد کے نمازیوں میں تقسیم کرے، بلکہ جہاں چاہے تقسیم کر سکتا ہے۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصکفی، كتاب الأيمان 3/ 735:
(ومن نذر نذرا مطلقا أو معلقا بشرط، وكان من جنسه واجب) أي: فرض كما سيصرح به تبعا للبحر والدرر (وهو عبادة مقصودة) خرج الوضوء، وتكفين الميت (ووجد الشرط) المعلق به (لزم الناذر) لحديث من نذر وسمى، فعليه الوفاء بما سمى.
2. وفيه ايضا:
(نذر أن يتصدق بعشرة دراهم من الخبز فتصدق بغيره، جاز إن ساوى العشرة) كتصدقه بثمنه.
3. العناية لمحمد بن محمد البابرتي، كتاب الأيمان، أدنى الكسوة في كفارة اليمين 5/ 92:
وإن علق النذر بشرط سواء كان شرطا أراد كونه، أو لم يرد، فوجد الشرط، فعليه الوفاء بنفس النذر.
4. الفتاوى الهندية للجنه العلماء، كتاب الأيمان، الفصل الثاني في الكفارة 2/ 66:
رجل قال: مالي صدقة على فقراء مكة إن فعلت كذا فحنث، وتصدق على فقراء بلخ، أو بلدة أخرى جاز، ويخرج عن النذر.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:327
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)