شادی نہ کرنے کی قسم کھاکر کسی ضرورت سے توڑنا کیسا ہے؟:
سوال:
زید نے قسم کھائی تھی کہ میں دوسری شادی نہیں کروں گا، اب اولادِ نرینہ نہ ہونے کی وجہ سے دوسری شادی کرنا چاہتا ہے، تو شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:
مذکورہ صورت میں زيد کے لیے دوسری شادی کرنا شرعاً جائز ہےاور قسم توڑنے پر وہ گنہگاربھی نہیں ہوگا، لیکن جوں ہی وہ دوسری شادی کرے گا، اس پر قسم کا کفارہ لازم ہوجائے گا، اور قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دو وقت کھانا کھلائے، یا متوسط کپڑوں کا ایک ایک جوڑا دس مساکین کو دے دے، اور اگران دونوں کی طاقت نہ ہو، تو تین دن مسلسل روزے رکھے۔
حوالہ جات:
1. قال الله تعالى:
لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُمُ الْأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ، المائدة 89/5.
2. الدر المختار للحصكفي، كتاب الأيمان 3/ 725 :
(وكفارته) … (تحرير رقبة أو إطعام عشرة مساكين) … (أو كسوتهم بما) يصلح للأوساط، وينتفع به فوق ثلاثة أشهر، و(يستر عامة البدن)… (وإن عجز عنها) كلها (وقت الأداء) عندنا… (صام ثلاثة أيام ولاء).
3. الفتاوي الهندية للجنة العلماء، كتاب الأيمان، الباب الأول في تفسير الأيمان شرعا وركنها وشرطها وحكمها2/ 52:
ومنعقدة، وهو أن يحلف على أمر في المستقبل أن يفعله، أو لا يفعله، وحكمها لزوم الكفارة عند الحنث… ونوع لا يجوز حفظها، وهو أن يحلف على ترك طاعة، أو فعل معصية، ونوع يتخير فيه بين البر والحنث، والحنث خير من البر، فيندب فيه إلى الحنث، ونوع يستوي فيه البر والحنث في الإباحة، فيتخير بينهما، وحفظ اليمين أولى.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:337
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)