اپنی مسجد چھوڑ کر دوسرےمحلہ کی مسجد میں اعتکاف کے لیے بیٹھنا :
سوال:
کوئی آدمی دوسرے گاؤں میں اعتکاف کے لیے بیٹھے، تو اعتکاف کی سنتِ کفایہ کون سے گاؤں والوں کی طرف سے ادا ہوگی؟
جواب:
مذکورہ صورت میں معتکف جس گاؤں کی مسجد میں اعتکاف کرے گا، اسی گاؤں کی مسجد والوں کا سنت اعتکاف ادا ہوجائے گا، البتہ اس شخص کا اپنے محلہ کی مسجد کو چھوڑ کر دوسرے محلہ کی مسجد میں اعتکاف کے لیے بیٹھنا جبکہ اپنے محلہ کی مسجد میں کوئی بھی اعتکاف کرنے والا نہ ہو درست نہیں، کیونکہ ہرمحلہ کی مسجد میں کسی ایک شخص کا اعتکاف کے لیے بیٹھنا سنتِ مؤکدہ علی الکفایہ ہے، جس کی خلاف ورزی کی وجہ سے دیگر اہل محلہ کی طرح یہ شخص بھی گنہگار ہوگا۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصوم، باب الاعتكاف 3/ 495:
(وسنة مؤكدة في العشر الأخير من رمضان) أي: سنة كفاية، كما في البرهان وغيره؛ لاقترانها بعدم الإنكار على من لم يفعله من الصحابة.
قال ابن عابدين تحت قوله: (أي سنة كفاية) نظيرها إقامة التراويح بالجماعة، فإذا قام بها البعض سقط الطلب عن الباقين، فلم يأثموا بالمواظبة على الترك بلا عذر.
2. مجمع الأنهر لداماد أفندي، باب الاعتكاف 1/ 255:
(ھو)… (سنة مؤكدة) مطلقا، وقيل في العشر الأخير من رمضان؛ لمواظبته عليه الصلاة والسلام على ذلك منذ قدم إلى المدينة، حتى قبض، وقضائه في شوال حين ترك، وقيل: مستحب، وقيل: سنة على الكفاية حتى لو ترك أهل بلدة بأسرهم يلحقهم الإساء، وإلا فلا، كالتأذين.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:333
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)