بیع تام ہونےسے پہلے مشتری کے پاس مبیع ضائع ہونے کی صورت میں تاوان کا حکم:
سوال:
ایک شخص دوکاندار سے کپڑے کا تھان اپنے گھر والوں کو دکھانے کے لیے لے گیا اور اگلے دن آکر کہا کہ وہ تھان رات کو چوری ہوگیا، تو تاوان کس پر آئے گا؟
جواب:
مذکورہ صورت میں اگر تھان لے جاتے وقت دوکاندار کے ساتھ اس کی قیمت طے ہوئی تھی، اور یہ بھی طے ہوا تھا کہ اگر تھان مجھے پسند آیا تو اتنے پیسوں میں میرا ہو جائے گا تو لے جانے والے پر تاوان آئے گا، اور اگر قیمت طے نہیں ہوئی تھی، اور اس کی کوتاہی کے بغیر چوری ہوئی ہو، تو اس پر تاوان نہیں آئے گا، کیونکہ یہ اس کے ہاتھ میں امانت ہے، اور امانت اگر بغیر تعدی کے ہلاک ہوجائے، تو اس کا ضمان نہیں ہوتا، لیکن اگر تھان اس کی کوتاہی کی وجہ سے چوری ہوا ہو، تو مشتری پر تاوان آئے گا۔
حوالہ جات:
1. البناية لبدر الدين العيني، كتاب البيوع، خيار البائع يمنع خروج المبيع عن ملكه 8/ 56:
أن المقبوض على سوم المشتري إنما يكون مضمونا إذا كان الثمن مسمى، حتى إنه إذا قال: قد أذهب بهذا الثوب، فإن رضيته اشتريته، فذهب فهلك لا يضمن، ولو قال: إن رضيته اشتريته بعشرة، فذهب به فهلك ضمن قيمته، وعليه الفتوى.
2. النهر الفائق لابن نجيم الحنفي، كتاب البيوع، باب خيار الشرط 3/ 370:
أخذ رجل ثوبًا وقال: أذهب به، فإن رضيته اشتريته، فذهب وضاع الثوب، فلا شيء عليه، ولو قال: إن رضيته أخذته بعشرة فضاع، فهو ضمان من قيمته، وفي النصاب: وعليه الفتوى، وهذا إيماء على أن المقبوض على سوم الشراء إنما يكون مضمونًا إذا كان الثمن مسمى.
3. مجلة الأحكام للجنة العلماء، فصل الثاني في بيان أحكام العارية وضمانها 1/ 155:
العارية أمانة في يد المستعير، فإذا هلكت، أو ضاعت، أو نقصت قيمتها بلا تعد ولا تقصير، لا يلزم الضمان.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:344
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)