@123زنا کے ثبوت کے لیے کتنے گواہ ضروری ہے؟
سوال:
زانیہ کے والدین اگر یہ کہہ دیں کہ ہم نے اپنی بیٹی کو خود آنکھوں سے زنا کرتے ہوئے دیکھا ہے، تو اس طرح زنا کا ثبوت ہو جائے گا؟
جواب:
واضح رہے کہ زنا کے ثبوت کے لیے چار مردوں کی گواہی یا زانی ومزنیہ کا خود اقرار کرنا ضروری ہے، اور مذکوہ صورت میں گواہ صرف والدین ہیں، اس لیے ان کے کہنے سے زنا ثابت نہیں ہوگا۔
حوالہ جات:
لما في قوله تعالى: النور 13/ 24.
لَوْلَا جَاءُوا عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا بِالشُّهَدَاءِ فَأُولَئِكَ عِنْدَ اللَّهِ هُمُ الْكَاذِبُونَ.
وفي المصنف لأبي بكر عبد الرزاق الصنعاني، باب قوله ولا تقبلوا لهم شهادة أبدا 7/ 387، تحت الرقم13571:
عن عمرو بن شعيب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: قضى الله ورسوله أن لا تقبل شهادة ثلاث، ولا اثنين، ولا واحد على الزنا.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الحدود، الباب الخامس في الشهادة على الزنا والرجوع عنها 2/ 151:
ولا تقبل الشهادة على الزنا إلا شهادة أربعة أحرار مسلمين، كذا في شرح الطحاوي. إن شهد على الزنا أقل من أربعة بأن شهد واحد، أو اثنان، أو ثلاثة، لا تقبل الشهادة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:323
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)