دورانِ عدت مطلقہ کا نان نفقہ کس کے ذمہ ہے؟:
سوال:
جس عورت کو تین طلاقیں دی گئی ہوں، دورانِ عدت اس کا نفقہ شوہر کے ذمہ واجب ہے یا نہیں؟
جواب:
جس عورت کو ایک یا دو یا تین طلاقیں دی گئی ہوں، دورانِ عدت اس کا نان نفقہ یعنی کپڑے، کھانا اور رہائش شوہر کے ذمے واجب ہے، چاہے عورت حاملہ ہو یا غیرحاملہ۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة علماء، كتاب الطلاق، الفصل الثالث في نفقة المعتدة 1/ 557:
المعتدة عن الطلاق تستحق النفقة والسكنى، كان الطلاق رجعيا أو بائنا، أو ثلاثا، حاملا كانت المرأة أو لم تكن.
2. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطلاق، باب النفقة4/ 216:
(قوله: ولمعتدة الطلاق) أي: تجب النفقة، والكسوة، والسكنى لمعتدة الطلاق، هذا هو ظاهر المختصر، وذكر الزيلعي النفقة، والسكنى، ولم يذكر الكسوة.
3. الجوهرة النيرة لأبي بكر بن علي الزبيدي، كتاب النفقات 2/ 85 :
(قوله: وإذا طلق الرجل امرأته فلها النفقة، والسكنى في عدتها، رجعيا كان الطلاق، أو بائنا) وكذا الكسوة أيضا.
4. فتاوى قاضيخان لحسن بن منصور الأوزجندي، فصل في نفقة العدة1/ 215:
المعتدة عن الطلاق تستحق النفقة والسكنى كان الطلاق رجعيا أو بائنا أو ثالثا حاملا كانت أو لم تكن.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:338
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)