@123 کافر شوہر کے مرنے کے بعد نو مسلمہ بیوہ کے لیے عدت کا حکم
سوال:
دار الاسلام کی ایک کافرہ عورت مسلمان ہوئی، اور اس کا شوہر حالتِ کفر میں اس کے مسلمان ہونے سے تین ماہ پہلے مر گیا ہے، تو اس عورت پر مسلمان ہونے کے بعد عدت ضروری ہے یا بغیر عدت کے بھی کسی مسلمان کے ساتھ نکاح کرسکتی ہے؟
جواب:
مذکورہ صورت میں یہ عورت عدت گزارے بغیر بھی کسی مسلمان کے ساتھ نکاح کرسکتی ہے، بشرطیکہ حاملہ نہ ہو، ورنہ بچہ پیدا ہونے تک انتظار کرنا ضروری ہے۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصکفي، باب العدة، مطلب في وطء المعتدة بشبهة 3/ 526:
(ذمية غير حامل طلقها ذمي، أو مات عنها لم تعتد) عند أبي حنيفة … (ولو) كانت الذمية (حاملا تعتد بوضعه) اتفاقا.
وفي البناية لبدر الدين العيني، باب العدة، تزوج الذمية المطلقة من الذمي بلا عدة 5/ 614:
وإذا طلق الذمي الذمية، فلا عدة عليها، وكذا إذا خرجت الحربية إلينا مسلمة، فإن تزوجت جاز، إلا أن تكون حاملا، وهذا كله عند أبي حنيفة رحمه الله وقالا: عليها وعلى الذمية العدة.
وفي فتح القدير لابن همام، كتاب الطلاق، باب العدة 4/ 333:
(وإذا طلق الذمي الذمية، فلا عدة عليها، وكذا إذا خرجت الحربية إلينا مسلمة، فإن تزوجت جاز إلا أن تكون حاملا، وهذا كله عند أبي حنيفة، وقالا: عليها وعلى الذمية العدة).
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:305
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-11
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)