@123 کیا دوسری شادی کے لیےپہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے؟
سوال:
بیوی کی اجازت کے بغیر شوہر دوسرا نکاح کرسکتا ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ ہر شخص کو چار عورتوں سے نکاح کرنے کا حق حاصل ہے، اس لیے بیوی کی اجازت کے بغیر بھی دوسرا نکاح کر سکتا ہے بشرطیکہ ان کے ساتھ عدل وانصاف قائم رکھ سکتا ہو، اور نان نفقہ پر قادر ہو، تاہم اگر آپس کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے پہلیٍ بیوی سے اجازت لی جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار للحصكفي، كتاب النكاح، فروع طلق امرأته تطليقتين إلخ3/ 48:
(و) صح (نكاح أربع من الحرائر والإماء فقط للحر) لا أكثر.
وفی المبسوط للسرخسی، كتاب النكاح، باب نكاح الإماء والعبيد 5/ 110:
يجوز للحر أن يتزوج أربعا من الإماء كما يجوز له أن يتزوج أربعا من الحرائر.
وفي الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب النكاح، فصل فِي بيان المحرمات 1/ 59:
وللحر أن يتزوج أربعا من الحرائر والإماء وليس له أن يتزوج أكثر من ذلك.
وفي بدائع الصنائع لكاساني، كتاب النكاح، فصل وجوب العدل بين النساء في حقوقهن 2/ 332:
فإن كان له أكثر من امرأة، فعليه العدل بينهن في حقوقهن من القسم، والنفقة، والكسوة، وهو التسوية بينهن في ذلك، حتى لو كانت تحته امرأتان حرتان، أو أمتان، يجب عليه أن يعدل بينهما في المأكول، والمشروب، والملبوس، والسكنى، والبيتوتة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:304
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-11
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)