@123منت میں جگہ کی تخصیص کا اعتبار نہیں
سوال:
ایک شخص نے نذر مانی کہ اگر میری بیماری ٹھیک ہوجائے، تو میں ایک بکری بہادر بابا میں ذبح کروں گا، تو اب وہ ٹھیک ہو جانے کے بعد بہادر بابا کے بجائے کسی دوسری جگہ اس بکری کو ذبح کرکے غرباء کو کھلائے، تو جائز ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ منت میں صرف منت مانے ہوئے کام کو کرنا ضروری ہوتا ہے، باقی قیودات کا اعتبار نہیں ہوتا، لہٰذا مذکورہ صورت میں اس منت کو کسی بھی جگہ پورا کیا جاسکتا ہے۔
حوالہ جات:
لما في رد المحتار لابن عابدين، كتاب النذر 3/ 735:
قوله ( لزم الناذر ) أي لزمه الوفاء به والمراد أن يلزمه الوفاء بأصل القربة التي التزمها لا بكل وصف التزمه؛ لأنه لو عين درهما أو فقيرا أو مكانا للتصدق أو للصلاة، فالتعيين ليس بلازم.
وفي مجمع الأنهر لداماد أفندي، كتاب النذر 1/ 548:
(ولو علقه بشرط لا يريده) هذه الجملة صفة شرط (كإن زنيت) أو شربت خمرا فلله علي كذا أو نذر (خير بين الوفاء) بأصل القربة التي التزمها لا بكل وصف التزمه.
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كتاب النذر 4/ 321:
وأراد بقوله وفي أنه يلزمه الوفاء بأصل القربة التي التزمها لا بكل وصف التزمه لما قدمناه أنه لو عين درهما، أو فقيرا أو مكانا للتصديق، أو للصلاة، فإن التعيين ليس بلازم.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:301
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-10
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)