مدرسہ کی وقف زمین مدرسہ کی ضروریات کے لیے فروخت کرنا:
سوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جو زمین مدرسہ کے لیے وقف کر دی گئی ہو، تو مدرسہ کا مہتمم اس زمین کا کچھ حصہ مدرسہ کی ضروریات کے لیے فروخت کر سکتا ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ جب کوئی زمین کو وقف کرتا ہے، تو وقف تام ہونے کے بعد موقوفہ زمین قیامت تک کے لیے واقف کی ملکیت سے نکل کر اللہ تعالی کی ملکیت میں داخل ہوجاتی ہے، اس کے بعد اس کی خرید وفروخت، ہبہ وغیرہ درست نہیں ہے، لہٰذا مذکورہ صورت میں وقف زمین کو مدرسہ کی ضروریات کے لیے فروخت کرنا درست نہیں ہے۔
حوالہ جات:
1. الهداية لعلي بن بكرالمرغيناني، كتاب الوقف 3/ 18:
قال: (وإذا صح الوقف لم يجز بيعه ولا تمليكه، إلا أن يكون مشاعا عند أبي يوسف فيطلب الشريك القسمة فيصح مقاسمته).
2. المحيط لابرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب الوقف 5/ 745:
وإذا خرب أرض الوقف، وأراد القيم أن يبيع بعضاً منها ليرم الباقي بثمن ما باع ليس له ذلك؛ لأنا لو أطلقنا ذلك له أدى إلى أن يبطل الوقف كله، فإنه كلما خرب شيء منها باع بعض الباقي وعمر الباقي إلى أن لا يبقى الوقف.
3. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الوقف 5/ 223:
وفي الذخيرة سئل شمس الأئمة الحلواني عن أوقاف المسجد إذا تعطلت وتعذر استغلالها هل للمتولي أن يبيعها ويشتري مكانها أخرى، قال نعم، قيل إن لم تتعطل ولكن يؤخذ بثمنها ما هو خير منها، هل له أن يبيعها، قال لا، ومن المشايخ من لم يجوز بيعه، تعطل أو لم يتعطل، وكذا لم يجوز الاستبدال بالوقف وهكذا فتوى شمس الأئمة السرخسي.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:296
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-10
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)