@123مدت رضاعت کے بعد دودھ دینا کیسا ہے؟
سوال:
ایک بچہ پیدائشی کمزور ہے، اور اس کی عمر ڈھائی سال ہوگئی ہے، اس بچے کو دستوں کا عارضہ ہے، اور بہت لاغر بھی ہے، اس کمزوری کی وجہ سے کچھ عرصہ اور بھی اس کو والدہ کا دودھ پلایا جاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ بچے کو دودھ پلانے کا عرصہ دو سال ہے، اور اگر بچہ زیادہ کمزور ہو اور دودھ چھڑانے میں بچے کو بیماری کا اندیشہ ہو، تو ڈھائی سال تک دودھ پلانے کی گنجائش ہے، اس کے بعد ماں کا دودھ پلانا درست نہیں ہے، مذکورہ صورت میں اگر بچہ واقعی کمزور ہو اور اس کو دودھ کی ضرورت ہو، تو کسی جانور کا یا ڈاکٹر کے مشورہ سے ڈبہ کا دودھ پلایا جائے۔
حوالہ جات:
لما في البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الرضاعة 3 /389:
فإن أراد فصالا عن تراض منهما وتشاور فلا جناح عليهما(البقرة: 233) فإنما هو قبل الحولين بدليل تقييده بالتراضي والتشاور وبعدهما لا يحتاج إليهما واختلفوا في إباحته بعد المدة واقتصر الشارح على المنع وهو الصحيح.
وفي البناية لبدر الدين العيني، كتاب الرضاعة 5/ 263:
(وهل يباح الإرضاع بعد المدة، قد قيل: لا يباح؛ لأن إباحته ضرورية) أي: لأن إباحة اللبن في المدة لضرورة الولد، والثابت بالضرورة يتقدر بقدر الضرورة، فلا يباح بعد المدة لزوال الضرورة، (لكونه جزء الآدمي) أي: لكون اللبن جزء الآدمي، والانتفاع به حرام، لأن الآدمي وجزءه لا يجوز أن يكون مبتذلا مهانا، وسواء كان الإرضاع من الأم، أو من الأجنبية.
وفي درر الحكام لملا خسرو، كتاب الرضاعة 1/ 356:
(ولا يباح الإرضاع بعده) أي بعد وقت مخصوص على الخلاف؛ لأن إباحته ضرورية؛ لأنه جزء الآدمي فيتقدر بقدر الضرورة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:295
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-10
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)