@123فرضیت حج سے پہلے حج ادا کرنے والے پر دوبارہ حج فرض نہیں
سوال:
زید نے اپنے باپ کے مال سے باپ کی موجودگی میں حج کیا، والد کے انتقال کے بعد زید کے پاس اتنا مال آگیا، جس سے حجِ فرض کے اخراجات پورے ہوسکتے ہیں، تو کیا زید پر دوبارہ حج کرنا لازم ہوگا؟
جواب:
حج کی فرضیت سے پہلے اگر کسی نے حج ادا کرلیا، تو حج کی فرضیت کے بعد دوبارہ اس کے لیے حج کرنا ضروری نہیں، البتہ دوبارہ حج کرتے ہوئے احتیاطا فرض حج کی نیت کرے، تو بہتر ہے۔
حوالہ جات:
لما في الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب المناسك 1/ 217:
الفقير إذا حج ماشيا ثم أيسر لا حج عليه هكذا في فتاوى قاضي خان.
وفي البناية لبدر الدين العيني، كتاب الحج 4/ 144:
ولو حج الفقير ماشيا سقط عنه حجة الإسلام، حتى لو استغنى بعد ذلك لا يلزمه ثانيا، ولو أحج غيره لا يسقط عنه.
وفي مجمع الأنهر لداماد آفندي، كتاب المناسك 1/ 260:
ولو حج الفقير ثم استغنى لم يحج ثانيا؛ لأن شرط الوجوب التمكن من الوصول إلى موضع الأداء ألا ترى أن المال لا يشترط في حق المكي، وفي النوادر أنه يحج ثانيا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:294
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-09
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)