@123حالتِ غصہ میں طلاق دینے کاحکم
سوال:
ایک شخص نے جھگڑے کی حالت میں اپنی بیوی کو کہا کہ میں نے تمہیں طلاق دی، اب وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے حالتِ غصہ میں طلاق دی ہے، تو یہ طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ طلاق عموما غصہ ہی کی حالت میں دی جاتی ہے، اور غصہ کی حالت میں دی ہوئی طلاق شرعا پڑجاتی ہے، لہٰذا مذکورہ صورت میں چونکہ شوہر نے عام غصہ کی حالت میں طلاق دی ہے، اس لیے ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی ہے، اب اگر شوہر رجوع کرنا چاہے، تو عدت کے اندر اندر رجوع کرسکتا ہے، تاہم آئندہ شوہر کے پاس صرف دو طلاق کا اختیار باقی رہے گا۔
حوالہ جات:
لما في عمدة القاري لبدر الدين العيني، كتاب الطلاق، فصل فالطلاق في الإغلاق والكره 20/ 251:
أما حكم الطلاق في الغضب فإنه يقع.
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطلاق، باب ألفاظ الطلاق 3/ 444:
وفي الجوهرة: لو قال أنت طال لم يقع إلا بالنية إلا في حال مذاكرة الطلاق أو الغضب، ولو قال يا طال بكسر اللام وقع الطلاق وإن لم ينو ا ه. وهذا هو الظاهر.
وفي رد المحتار لابن عابدين، كتاب الطلاق، مطلب ف تعريف السكران وحكمه 3/ 244:
قلت: وللحافظ ابن القيم الحنبلي رسالة في طلاق الغضبان قال فيها: إنه على ثلاثة أقسام: أحدها أن يحصل له مبادئ الغضب بحيث لا يتغير عقله ويعلم ما يقول ويقصده، وهذا لا إشكال فيه. والثاني أن يبلغ النهاية فلا يعلم ما يقول، ولا يريده، فهذا لا ريب أنه لا ينفذ شيء من أقواله، الثالث من توسط بين المرتبتين بحيث لم يصر كالمجنون فهذا محل النظر.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:280
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-08
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)