کیا فرشتوں کو گالی دینے والا اسلام سے خارج ہے؟
سوال:
ایک شخص کی ماں فوت ہوئی، تو اس نے عزرائیل علیہ السلام کو گالی دی، اور کہا کہ عزرائیل کو صرف ہمارا ہی گھر معلوم ہے، اور صرف ہمارے ہی گھر کو دیکھا ہے، تو اس کا حکم کیا ہے؟
جواب:
فرشتے چونکہ اللہ کی برگزیدہ مخلوق ہے اس لیے ان کا احترام ہرمسلمان پر لازم ہے اور ان کی شان میں کسی قسم کی گستاخی کرنے یا گالی دینے سے انسان دائرۂ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے، لہٰذا شخص مذکور کو چاہیے کہ اللہ تعالی کےحضور توبہ واستغفار کرے اور تجدید ایمان بھی کرے، اگر شادی شدہ ہے، تو تجدید نکاح بھی کرے۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، باب المرتد 4/ 235:
قوله: وأن شتم الملائكة كالأنبياء) هو مصرح به عندنا، فقالوا: إذا شتم أحدا من الأنبياء أو الملائكة كفر، وقد علمت أن الكفر بشتم الأنبياء كفر ردة فكذا الملائكة، فإن تاب فبها وإلا قتل.
2. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب المرتدين 5/ 131:
فيكفر إذا وصف الله تعالى بما لا يليق به، أو سخر باسم من أسمائه، أو بأمر من أوامره، أوأنكر وعده، أو وعيده، أو جعل له شريكا، أو ولدا، أو زوجة، أو نسبه إلى الجهل، أو العجز، أو النقص، … وبعيبه ملكا من الملائكة، أو الاستخفاف به.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:286
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-08
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)