@123فلیکس بنانے والے نے لکھنے میں غلطی کی،تو تاوان کس پر ہوگا؟
سوال:
آج کل فلیکس بنانے کا رواج ہے بسا اوقات فلیکس بنانے والے سے لکھنے میں ایسی غلطی ہوجاتی ہے کہ آرڈر دینے والے کا مقصد فوت ہوجاتا ہے، اب یہ سارا فلیکس گرافکس والے کے پاس چھوڑنے میں ان کا تاوان ہے اور فلیکس بنانے والے کا مقصد بھی اس سے حاصل نہیں ہوتا، اور بقدر غلطی قیمت میں کٹوتی کی جائے، تب بھی فلیکس بنانے والے کا نقصان ہے، تو اس صورت ِ حال میں کس پر تاوان آئے گا؟
جواب:
واضح رہے کہ آرڈر پر جو چیز تیار کی جاتی ہے وہ بیع استصناع میں داخل ہے، اور عقد استصناع میں بنوائی ہوئی چیز اگر آرڈر دینے والے کے ذکر کردہ شرائط کے مطابق نہ ہو، تو اس کو خیار رؤیت حاصل ہے، یعنی دیکھنے کے بعد اس کو اختیار ہوگا، اگر چاہے لے ورنہ چھوڑ دے، لہٰذا مذکورہ صورت میں چونکہ فلیکس بنانے والے نے فلیکس کو ذکر کردہ شرائط کے مطابق تیار نہیں کیا ہے، اس لیے آرڈر دینے والے کو اختیار ہوگا کہ بنوائی ہوئی چیز چھوڑ دے اور معاملہ ختم کرے، لیکن اگر غلطی اتنی کم مقدار میں ہو کہ اس سے بنوانے والے کے مقصد حاصل ہونے میں زیادہ خلل نہیں آتا، تو مناسب یہ ہے کہ فلیکس وصول کرے اور مناسب قیمت پر مصالحت کرے۔
حوالہ جات:
لما في بدائع الصنائع للكاساني، كتاب البيوع، باب السلم 5/ 210:
(وأما) حكم الاستصناع فحكمه في حق المستصنع إذا أتى الصانع بالمستصنع على الصفة المشروطة ثبوت ملك غير لازم في حقه حتى يثبت له خيار الرؤية إذا رآه، إن شاء أخذه وإن شاء تركه، وفي حق الصانع ثبوت ملك لازم إذا رآه المستصنع ورضي به، ولا خيار له، وهذا جواب ظاهر الرواية … وروي عن أبي يوسف رحمه الله أنه لازم في حقهما حتى لا خيار لأحدهما لا للصانع ولا للمستصنع أيضا (وجه) رواية أبي يوسف أن في إثبات الخيار للمستصنع إضرارا بالصانع؛ لأنه قد أفسد متاعه وفرى جلده وأتى بالمستصنع على الصفة المشروطة فلو ثبت له الخيار لتضرر به الصانع فيلزم دفعا للضرر عنه.
وفي الهداية للمرغيناني، كتاب البيوع، باب السلم 3/ 77:
قال: وإن استصنع شيئا من ذلك بغير أجل جاز استحسانا؛ للإجماع الثابت بالتعامل… قال: وهو بالخيار إذا رآه، إن شاء أخذه، وإن شاء تركه” لأنه اشترى شيئا لم يره ولا خيار للصانع، كذا ذكره في المبسوط وهو الأصح.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:287
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-08
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)