@123صاحب نصاب شخص کے نابالغ بیٹے کو زکوٰۃ دینے کا حکم؟
سوال:
ایک شخص صاحبِ نصاب ہے، اور اس کا نابالغ بیٹا مستحق زکوۃ ہے، کیا اس کے بیٹے کو زکوٰۃ دینا درست ہے؟
جواب:
نابالغ اولاد مالدار اور فقیر ہونے میں والد کے تابع ہیں، لہٰذا اگر والد مالدار ہو، تو نابالغ اولاد بھی مالدار سمجھی جائے گی، اور اگر والد غریب ہو، تو اولاد بھی غریب سمجھی جائے گی، لہٰذا مذکورہ صورت میں صاحبِ نصاب کے نابالغ بیٹے کو زکوٰۃ دینا درست نہیں ہے۔
حوالہ جات:
لما في الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب الزكاة، باب من يجوز دفع الصدقات إليه، ومن لايجوز 2/ 74:
ولا يدفع إلى مملوك غني؛ لأن الملك واقع لمولاه، ولا إلى ولد غني إذا كان صغيرا؛ لأنه يعد غنيا بيسار أبيه بخلاف ما لو كان كبيرا فقيرا؛ لأنه لا يعد غنيا بيسار أبيه.
و في تبيين الحقائق لعثمان بن علي الزیلعی، كتاب الزكاة، باب المصرف 2/ 125:
قال رحمه الله:(وعبده وطفله) أي: لا يجوز دفعها إلى عبد الغني وولده الصغير … وأما ولده الصغير؛ فلأنه يعد غنيا بيسار أبيه بخلاف الكبير.
وفي بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الزكاة، باب المصارف 2/ 158:
وأما ولد الغني، فإن كان صغيرا لم يجز الدفع إليه، وإن كان فقيرا لا مال له؛ لأن الولد الصغير يعد غنيا بغنى أبيه، وإن كان كبيرا يجوز؛ لأنه لا يعد غنيا بمال أبيه فكان كالأجنبي.
وفي رد المحتار لابن عابدين، كتاب الزكاة، باب المصرف 6/ 107:
قوله:(ولا إلى طفله) أي: الغني، فيصرف إلى البالغ، ولو ذكرا صحيحا، فأفاد أن المراد بالطفل غير
البالغ، ذكرا كان أو أنثى، في عيال أبيه، أو لا على الأصح؛ لما أنه يعد غنيا بغناه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:284
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-08
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)