@123ختم نبوت جلسے پر زکاۃ کی رقم خرچ کرنا کیسا ہے؟
سوال:
کیا زکاۃ کے پیسے ختم نبوت کے جلسے پر خرچ کرسکتے ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ زکوٰۃ میں تملیک ضروری ہے، یعنی کسی کو مال کا مالک بناکر دینا اور جس میں مالک بننے کی صلاحیت نہ ہو اس کو زکوٰۃ دیا درست نہیں، لہٰذا ختم نبوت، دستاربندی وغیرہ کے جلسوں میں زکوٰۃ دینے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی، لیکن اگر کسی فقیر کو زکوٰۃ کا مالک بنایا جائے اور وہ اپنی خوشی سے ختم نبوت وغیرہ كے جلسہ میں اس کو خرچ کردے تو جائز ہے۔
حوالہ جات:
لما في بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الزكاة، فصل ركن الزكاة 2/ 142:
وأما ركن الزكاة، فركن الزكاة، هو إخراج جزء من النصاب إلى الله تعالى، وتمليك ذلك إليه يقطع المالك يده عنه بتمليكه من الفقير وتسليمه إليه.
وفي النهر الفائق لسراج الدين ابن نجيم، كتاب الزكاة 1/ 411:
هي تمليك المال من فقير مسلم … فخرج بالتمليك الإباحة حتى لو أطعم يتيما ناويا الزكاة لا تجزئه إلا إذا دفع إليه المطعوم.
وفي المحيط البرهاني لابن مازة، كتاب الزكاة، فصل من يوضع فيه الزكاة 3/ 212:
ولا یصرف في بناء مسجد، وقنطرة، ولا يقضى به دين ميت، ولا يعتق عبدا، ولا يكفن ميتا.
وفي الجوهرة النيرة لأبي بكر بن علي، كتاب الزكاة، باب من يجوز دفع الزكاة إليه ومن لا يجوز 1/ 313:
(ولا یبنى بها مسجد ولا يكفن بها ميت) لانعدام التمليك منه، وهو الركن.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:283
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-01-08
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)