شریک کاروبارمیں ایک فریق کا کا م نہ کرنے کی شرط لگانا:
سوال:
زید کے سو(100) روپے ہیں اور بکر کے بیس (20) روپے ہیں، دونوں نے کہا کہ اس رقم سے فلاں تجارت کریں گے، اور جو نفع یا نقصان ہوگا وہ آدھا آدھا ہوگا، اور زید نے یہ بھی کہا کہ میں اس تجارت میں کوئی کام نہیں کروں گا، تو کیا یہ معاملہ جائز ہے؟
جواب:
کاروبار کا مذکورہ صورت شرعا درست نہیں ہے، البتہ اگر اس طرح ہو جائے کہ جس نے شرط لگائی ہے، کہ میں کام نہیں کروں گا، اس کا حصہ اس کے سرمایہ کے تناسب سے زیادہ نہ ہو، نیز نفع ونقصان بھی سرمایہ کے تناسب سے تقسیم ہو، تو پھر درست ہے۔
حوالہ جات:
تحفة الفقهاء لأبي بكر علاء الدين السمرقندي، كتاب الشركة 3/ 7:
ثم لا شك أنهما إذا شرطا الربح بينهما نصفين جاز بالإجماع إذا كان رأس مالهما على السواء، سواء شرط العمل عليهما، أو على أحدهما؛ لأن استحقاق الربح بالمال أو بالعمل، وقد وجد التساوي في المال، وإن شرطا الربح بينهما أثلاثا، فإن كان العمل عليهما جاز، سواء كان فضل الربح لمن كان رأس ماله أكثر، أو أقل؛ لأنه يجوز أن يكون له زيادة حذاقة، فيكون الربح بزيادة العمل، وإن شرطا العمل على أحدهما، فإن شرطا العمل على الذي شرط له فضل الربح، جاز؛ لأنه عامل في ماله، وربحه له، وعامل في مال شريكه ببعض ربحه، والربح يستحق بالعمل، وإن شرطا العمل على أقلهما ربحا خاصة، لا يجوز؛ لأنه شرط للآخر فضل ربح بغير عمل ولا ضمان، والربح لا يستحق إلا بمال أو عمل أو ضمان، ولا نعني بقولنا العمل وجوده، بل نعني به شرط العمل.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:259
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-30
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)