@123کسی کو دودھ قرض دیکر کچھ اسی مقدار میں دودھ واپس لینا
سوال:
ہم نے دودھ فروش کے ساتھ ایسا معاملہ کیا ہے کہ جب ہماری بھینس دودھ دیتی ہے تو ہم یومیہ کے حساب سے دودھ فروش کو دودھ دیتے ہیں، پھر جب ہماری بھینس دودھ چوڑ دیتی ہے تو دودھ فروش ہم کو یومیہ کے حساب سے دودھ دیتا ہے، اسی دودھ کے بدلے جو ہم نے ان کے ساتھ جمع کیا ہیں، وہ دودھ جو ہم نے ان کے ساتھ جمع کیا ہوتا ہے جب وہ ختم ہوجاتا ہے، تو ہمارا اور ان کا معاملہ بھی ختم ہوجاتا ہے، کیا اس طرح کا معاملہ کرنا شرعا جائز ہے؟
جواب:
مذکورہ معاملہ چونکہ قرض کا ہے، بیع کا نہیں اس لیے جائز ہے۔
حوالہ جات:
لما في الدر المختار مع رد المحتار، كتاب، كتاب البيوع، فصل في القرض 5/ 161:
(وصح) القرض (في مثلي) هو كل ما يضمن بالمثل عند الاستهلاك (لا في غيره) من القيميات كحيوان وحطب وعقار وكل متفاوت لتعذر رد المثل.
(قوله في مثلي) كالمكيل والموزون والمعدود المتقارب كالجوز والبيض.
وفي بدائع الصنائع، كتاب القرض 7/ 395:
أن يكون مما له مثل كالمكيلات، والموزونات، والعدديات المتقاربة، فلا يجوز قرض ما لا مثل له… فيختص جوازه بما له مثل، …. أن القرض تبرع، ألا يرى أنه لا يقابله عوض للحال.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب البيوع، فصل في القرض 3/ 201:
ويجوز القرض فيما هو من ذوات الأمثال كالمكيل والموزون والعددي المتقارب كالبيض ولا يجوز فيما ليس من ذوات الأمثال كالحيوان والثياب والعدديات المتفاوتة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:270
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-30
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)