@123عورت کا اپنے خاوند سے خلع کر کے دوسرے مرد سے شادی کرنا
سوال:
ہندہ کو زید نے رقم دے دی کہ وہ اپنے شوہر سے خلع کرے، اس بنا پر ہندہ نے زید سے رقم لے کر خلع کر لیا اور عدت گزار کر زید ہی سے نکاح کرلیا، تو یہ نکاح صحیح ہوا یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ بغیر کسی شرعی عذر کے بیوی کا اپنے شوہر سے خلع یا طلاق کا مطالبہ کرنا سخت گناہ ہے، جس پر احادیث میں بڑی وعید آئی ہے، تاہم اگرمطالبہ کے بعد شوہر نے بیوی سے بخوشی خلع کرلیا، تو عدت گزرنے کے بعد اس کے لیے کسی اور سے نکاح کرنا جائز ہے۔
حوالہ جات:
لما في بذل المجهود لخليل أحمد السهارنفوري، كتاب الطلاق، باب الخلع تحت الرقم: 2228، 8/ 253:
(عن ثوبان قال: قال رسول الله – صلى الله عليه وسلم -: أيما) لفظ ما زائدة (امرأة سألت زوجها طلاقًا) سواء كانت الطلاق بعوض أو بغير عوض (في غير ما) لفظ ما زائدة (بأس) أي في غير شدة يلجئها إلى المفارقة (فحرام) أي ممنوع (عليها) أي عنها (رائحة الجنة) أي أول مرة.
وفي الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب الطلاق، باب الخلع 3/ 275:
والخلع من جانبه طلاق أو يمين لا يعمل فيه الإكراه، فلو كان هو مكرها على الخلع دونها لزمها البدل لرضاها بالالتزام.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطلاق، باب الخلع 5/ 46:
والخلع من جانب الزوج طلاق أو يمين، فلا يؤثر فيه الإكراه، لو كان هو مكرها على الخلع، والمرأة غير مكرهة، لزمها البدل.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:271
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-30
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)