عالم دین کا بد کردار عورت کی بیٹی سےنکاح کرنا:
سوال:
زنا کار، بد کردار عورت کی بیٹی کے ساتھ ایک عالم دین رشتہ دار کا نکاح جائز ہے؟
جواب:
مذکورہ صورت میں اگریہ لڑکی بھی ماں کی طرح بے دین ہو، تو ایک عالم دین کے لیے اس کے ساتھ نکاح کرنا مناسب نہیں، لیکن اگر دیندار ہو یا دین پسند ہو اور اس کے ساتھ نکاح کرنے کی وجہ سے اس کی زندگی محفوظ ہونے اوراس کی والدہ کی زندگی بدلنے کا قوی احتمال ہو، تو ایسی میں ایک عالم دین کا اس کے ساتھ نکاح کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، بلکہ بہتر ہے۔
حوالہ جات:
1. سنن ابن ماجة ، كتاب النكاح، الرقم: 1968:
عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”تخيروا لنطفكم، وانكحوا الأكفاء، وأنكحوا إليه“.
2. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب النكاح، فصل التأبيد 2/ 273:
فإن الله تعالى ذكر أجناسا من المحرمات في أول الآية في النكاح، وأباح ما وراءها بالنكاح بقوله عزوجل: {وأحل لكم ما وراء ذلكم أن تبتغوا بأموالكم} [النساء: 24] أي: بالنكاح.
3. فتح الباري لابن حجر العسقلاني، كتاب النكاح، باب الأكفاء 9/ 135، تحت الرقم: 5090، :
وقد وقع في مرسل يحيى بن جعدة عند سعيد بن منصور على دينها ومالها وعلى حسبها ونسبها وذكر النسب على هذا تأكيد، ويؤخذ منه أن الشريف النسيب يستحب له أن يتزوج نسيبة إلا أن تعارض نسيبة غير دينة وغير نسيبة دينة فتقدم ذات الدين .
4. بذل المجهود لخليل أحمد السهارنفوري، كتاب النكاح 7/ 582، تحت الرقم: 2048:
ولجمالها ولدينها، فاظفر) أي: فُز (بذات الدين) أي: من الأربع، فإن الدين أحق أن يرغب فيه من أخلاق النساء.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:261
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-30
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)