@123والدین کے گھر جانے والی بیوی کے نفقہ کا حکم
سوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی عورت کا شوہر عنین ہو اور بیوی اس کی بیماری کی وجہ سے والدین کے گھر چلی جائے اور پھر واپس نہ آئے تو نفقہ شوہر کے ذمہ واجب ہے؟
جواب:
اگر شوہر نے بیوی سے گھر آنے کا مطالبہ کیا ہو اور بیوی نے انکار کیا ہو، تو شوہر پر نفقہ لازم نہیں ہے، لیکن اگر شوہر نے گھر واپس آنے کا مطالبہ نہ کیا ہو، تو پھر نفقہ دینا لازم ہے۔
حوالہ جات:
لما في الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطلاق، الباب السابع عشر في النفقات، الفصل الأول في نفقة الز وجة 1/ 545:
فإن كان الزوج قد طالبها بالنقلة، فإن لم تمتنع عن الانتقال إلى بيت الزوج فلها النفقة، فأما إذا امتنعت عن الانتقال، فإن كان الامتناع بحق بأن امتنعت لتستوفي مهرها فلها النفقة، وأما إذا كان الامتناع بغير الحق بأن كان أوفاها المهر أو كان المهر مؤجلا، أو وهبته منه فلا نفقة لها، كذا في المحيط.
وفي فتاوى قاضيخان لحسن بن منصور الأوزجندي، باب في المحرمات، فصل في المتعة 1/ 208:
وأما نفقة المرأة فمقابلة بالاحتباس وقد احتبست بحق الزوج فكان لها النفقة على الزوج.
وفي تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب الطلاق، باب النفقة 3/ 51:
قال: في الهداية النفقة واجبة للزوجة على زوجها مسلمة كانت أو كافرة إذا سلمت نفسها في منزله، فعليه نفقتها وكسوتها وسكناها، قال الكمال: وقوله إذا سلمت نفسها في منزله ليس شرطا لازما في ظاهر الرواية بل من حين العقد الصحيح، وإن لم تنتقل إلى منزل الزوج إذا لم يطلب الزوج انتقالها، فإن طلبه فامتنعت لحق لها كمهرها لا تسقط أيضا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:250
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)