ماں کے کروٹ کے نیچے بچے کا دب کر مرنے کاحکم:
سوال:
اگر نیند کی حالت میں غلطی سے بچی ماں کے پہلو کے نیچے آکر مرگئی، تو ماں کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب:
اگر نیند کی حالت میں غلطی سے بچی ماں کے پہلو کے نیچے آکر مرجائے تو یہ قتلِ خطاء کے حکم میں ہے، جس کی وجہ سے اس عورت پر دیت لازم ہوگی، البتہ اگر ورثائے مقتول اس کو معاف کردیں، تو دیت معاف ہوجائے گی۔ تاہم ایسی صورت میں اس عورت پر دو مہینے مسلسل روزے رکھنے کا کفارہ واجب ہے، البتہ اگردرمیان میں حیض کا خون آجائے تو حیض سے پاکی کے فورا بعد روزے رکھنا شروع کردے اور اس وقفہ کی وجہ سے اس کا تسلسل ختم نہیں ہوگا۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الجنايات 6/ 531:
(و) الرابع (ما جرى مجراه) مجرى الخطأ (كنائم انقلب على رجل فقتله) ؛ لأنه معذور كالمخطئ (وموجبه) أي موجب هذا النوع من الفعل، وهو الخطأ وما جرى مجراه (الكفارة والدية على العاقلة)،والإثم دون إثم القاتل إذ الكفارة تؤذن بالإثم؛ لترك العزيمة.
2. فتح القدير لابن همام، كتاب الجنايات 10/ 214:
قال (وما أجري مجرى الخطأ مثل النائم ينقلب على رجل فيقتله فحكمه حكم الخطأ في الشرع.
3. البحر الرائق لابن نجیم، کتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده 2/298:
وكذا في كفارة القتل والظهار للنص على التتابع إلا لعذر الحيض؛ لأنها لا تجد شهرين عادة لا تحيض فيهما.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:240
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)