قسم کھا کر بعد میں اس کی خلاف ورزی کرنا:
سوال:
اظہر نے زید کو اپنی زمین کسی کو اجارہ پر دینے کے لیے کہا، ساتھ میں یہ بھی کہا کہ آپ کو کمیشن ملے گا، پس زید نے زمین تیس ہزار(30000) روپے کے عوض اجارہ پر دے دی، اور دونوں کے مابین سات ہزار(7000) روپے کمیشن پر بات طے ہوئی، اس طرح یہ معاملہ تین مہینے جاری رہا، بعد میں مستاجر نے اظہر کو قسم کھانے پر مجبور کیا، کہ آپ کسی کو کمیشن نہیں دیں گے، اور اظہر نے قسم کھائی، اب پوچھنا یہ ہے کہ اظہر زید کو کمیشن دے سکتا ہے یا نہیں، نیز یہ بھی واضح کردے کہ اگر قسم کے بعد اظہر نے کمیشن دے دی، تو شریعت کی رو سے کیا حکم لاگو ہوگا؟
جواب:
مذکورہ صورت میں جب مستاجر نے اظہر کو قسم کھانے پر مجبور کیا کہ آپ کسی کو کمیشن نہیں دیں گے، اور اظہر نے قسم کھالی تو اظہر زید کو کمیشن نہیں دے سکتا، اگر اس نے کمیشن دے دی تو اس پر قسم کا کفارہ لازم آئے گا۔
حوالہ جات:
1. قال الله تعالیٰ:
لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُمُ الْأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ. [المائده: 5/ 89]
2. الاختيار لتعليل المختار لعبد الله بن محمود الموصلي، كتاب الأيمان 4/ 50:
قال: ( اليمين بالله تعالى ثلاثة : غموس: وهي الحلف على أمر ماض أو حال يتعمد فيها الكذب فلا كفارة فيها، ولغو : وهي الحلف على أمر يظنه، كما قال وهو بخلافه، فنرجوأن لايؤاخذه الله بها، ومنعقدة : وهي الحلف على أمر في المستقبل ليفعله أو يتركه ) فإذاحنث، فيها فعليه الكفاره.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:239
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)