@123فقیر کو زکوٰۃ کی رقم دینے کے بعد زکوٰۃ کی نیت کرنا
سوال:
اگر کوئی شخص فقیر کو زکوٰۃ کی رقم دے دے، اور بعد میں زکوٰۃ کی نیت کرے، تو زکوٰۃ ادا ہوگئی؟
جواب:
واضح رہے کہ مستحق زکوٰۃ کو زکوۃ کی رقم دینے کے بعد اگر زکوٰۃ کی نیت کرے، اور وہ مال ابھی اس کے پاس موجود ہو، تو زکوٰۃ ادا ہوگئی، دوبارہ دینے کی ضروت نہیں اور اگر زکوٰۃ کی نیت کرنے سے پہلے اس نے خرچ کرلی ہو تو زکوۃ ادا نہیں ہوئی، پھر سے ادا کرے۔
حوالہ جات:
لما في الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الزكاة 1/ 171:
وإذا دفع إلى الفقير بلا نية ثم نواه عن الزكاة فإن كان المال قائما في يد الفقير أجزأه، وإلا فلا.
وفي البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الزكاة 2/ 368:
والحكمية كما إذا دفع بلا نية، ثم حضرته النية، والمال قائم في يد الفقير فإنه يجزئه، وهو بخلاف ما إذا نوى بعد هلاكه.
وفي الفتاوى التاتارخانية، كتاب الزكاة، الفصل السابع في أداء الزكاة، والنية فيه 3/ 195:
وفي الروضة: إذا دفع المزكي المال إلى الفقير، ولم ينو شيأ، ثم حضرته النية عن الزكاة ينظر إن كان المال قائما في يد الفقير صار عن الزكاة، وإن تلف لا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:237
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)