نامناسب معنی والے نام کو تبدیل کرنا کیسا ہے؟:
سوال:
اگر کسی کا نام معنی کے لحاظ سے اچھا نہ ہو تو اس کا نام تبدیل کرنا کیسا ہے؟
جواب:
نام رکھنے میں معنی کی رعایت رکھنا ضروری ہے، کیونکہ اچھے اور بامعنی نام کا اثر اچھا ہوتا ہے اور برے نام کا برا، اس لیے اگر کسی شخص نے اپنے بچے کا نام ایسا رکھا ہو، جو معنی کے لحاظ سے اچھا نہ ہو تو اس کا نام تبدیل کرنا چاہیے، کیونکہ نبی کریم ﷺ نے بعض صحابۂ کرام اور صحابیات کے ایسے ناموں کو تبدیل کیا تھا جو معنی کے لحاظ سے درست نہیں تھے۔
حوالہ جات:
1. سنن أبي داود، كتاب الأدب، باب في تغيير الإسم القبيح، الرقم: 4956:
عن سعيد بن المسيب، عن أبيه، عن جده، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال له: «ما اسمك؟» قال: حزن، قال: «أنت سهل» قال: لا، السهل يوطأ ويمتهن، قال سعيد: «فظننت أنه سيصيبنا بعده حزونة»
قال أبو داود: «وغير النبي صلى الله عليه وسلم اسم العاص، وعزيز، وعتلة، وشيطان، والحكم، وغراب، وحباب، وشهاب، فسماه هشاما، وسمى حربا سلما، وسمى المضطجع المنبعث، وأرضا تسمى عفرة سماها خضرة، وشعب الضلالة، سماه شعب الهدى، وبنو الزنية، سماهم بني الرشدة، وسمى بني مغوية، بني رشدة».
2. فتح الباري شرح صحيح البخاري، كتاب البيوع إلى السلم 1/ 333:
قوله: (أن زينب) هي بنت جحش أم المؤمنين كان اسمها برة بفتح الباء الموحدة وتشديد الراء و هي: زينب بنت أم سلمة ربيبة النبي صلى الله عليه وسلم، فغير النبي صلى الله عليه وسلم إسم كل منهما إلى زينب، وروى مسلم عن زينب بنت أم سلمة قالت: سميت برة، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لا تزكوا أنفسكم، فالله أعلم بأهل البر منكم، فقالوا: ما نسميها؟ قال: سموها زينب.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:230
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)