@123جاندار کی تصویروں والی کتاب سے پڑھانا کیسا ہے؟
سوال:
ہمارا تعلق ایک پرائیوٹ ادارہ سے ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کوئی کام بھی شریعت کے خلاف نہ کی جائے، مسئلہ یہ ہے کہ اسکول کی کتابوں پر تصاویر بنی ہوئی ہوتی ہیں، تو ان کتابوں کو ہم اسکول کے بچوں کو پڑھا سکتے ہیں، اسی طرح حکومت نے ہر بچے کے داخلہ فارم پر اس کی تصویر کو لگانا بھی لازم کیا ہے، تو ہمارے لیے کیا حکم ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ سکول کی نصابی کتابوں میں جاندار کی بنی ہوئی تصاویر دیکھنا مقصود نہیں ہوتا، بلکہ مضمون سمجھانا اور پڑھانا مقصود ہوتا ہے، لہٰذا ان کتابوں کے استعمال کرنے کی گنجائش ہے، تاہم اگر ایسی کتاب دستیاب ہو جن میں جاندار کی تصاویر بنی ہوئی نہ ہوں، تو ان کو نصاب میں داخل کرنے کا اہتمام کیا جائے، باقی داخلہ فارم پر ہر بچے کی تصویر لگانا چونکہ قانونی مجبوری ہے اس لیے اس کی گنجائش ہے۔
حوالہ جات:
لما في صحيح البخاري، كتاب اللباس، باب التصاوير، الرقم: 5949:
عن أبي طلحة، رضي الله عنهم قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب ولا تصاوير».
وفي شرح سنن أبي داود لبدر الدين العينى، كتاب الطهارة، باب الجنب يؤخر الغسل 1/ 505:
وأما تصوير صورة الشجر ونبات الأرض وغيرِ ذلك مما ليس فيه صورة حيوان، فليس بحرام.
وفي شرح المجلة لمحمد خالد الأتاسي، الماده 21: 1/ 55:
الضرورات تبيح المحظورات هذه قاعدة أصولية مأخوذة من النص وهو قوله تعالى: ((إلا ما اضطررتم إليه)) والإضطرار الحاجة الشديدة ، والمحظور المنهي عن فعله ، يعني أن الممنوع شرعا، يباح عند الضرورة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:224
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-22
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)