چار رکعات نفل نماز میں قعدہ اولی چھوڑنے کی صورت میں واپس لوٹنے کا حکم:
سوال:
ایک شخص نے چار رکعت نفل نماز کی نیت باندھ لی، دوسری رکعت پڑھنے کے بعد قعدۂ اولیٰ بھول گیا، اور تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا، کھڑے ہونے کے بعد یاد آیا، تو یہ شخص قعدہ کی طرف لوٹے گا یا نہیں؟ اور آخر میں سجدۂ سہو کرے گا یا نہیں؟
جواب:
نماز میں قعدۂ اولیٰ چھوڑ کر تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہونے کی صورت میں راجح قول کے مطابق قعدہ کی طرف لوٹنے کی ضرورت نہیں، بلکہ نماز مکمل کرکے آخر میں سجدۂ سہو کرنے سے نماز درست ہوجائے گی۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الصلاة، باب سجود السهو 2/ 661:
(سها عن القعود الأول من الفرض) ولو عمليا، أما النفل فيعود ما لم يقيد بالسجدة … (وسجد للسهو) لترك الواجب.
وفي حاشية ابن عابدين: قوله: (أما النفل فيعود … ) جزم به في المعراج والسراج، وعلله ابن وهبان بأن كل شفع منه صلاة على حدة، ولا سيما على محمد بأن القعدة الأولى منه فرض، فكانت كالأخيرة، وفيها يقعد، وإن قام، وحكى في المحيط فيه خلافا، وكذا في شرح التمرتاشي، قيل يعود، وقيل لا، وفي الخلاصة، والأربع قبل الظهر كالتطوع، وكذا الوتر عند محمد، وتمامه في النهر، لكن في التاتار خانية عن العتابية قيل في التطوع يعود مالم يقيد بالسجدة، والصحيح أنه لا يعود.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، الباب التاسع في النوافل 1/ 114:
ولو قام المتطوّع إلى الثالثة، فتذكر أنه لم يقعد يعود، وإن كانت سنة الظهر.
3. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الصلاة، فصل في سنن صلاة التراويح 1/ 647:
وأصل المسألة يصلي التطوع أربع ركعات إذا لم يقعد في الثانية قدر التشهد، وقام، وأتم صلاته أنه يجوز استحسانا عندهما، ولا يجوز عند محمد قياسا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:214
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-21
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)