@123پیشہ ور گداگرو اور بھیک مانگنےوالے کو زکوٰۃدینا
سوال:
پیشہ ور گداگرو اور بھیک مانگنے والے لوگوں کو زکوٰۃ دینا کیسا ہے؟
جواب:
پیشہ ور گداگر اور بھیک مانگنے والے اگر صاحبِ نصاب نہ ہوں، تو ان کو زکوٰۃ دینا درست ہے، لیکن آج کل اکثر پیشہ ور گداگر اور بھیک مانگنے والے مالدار ہوتے ہیں، اس لیے جب تک یہ اطمینان نہ ہو کہ یہ واقعی محتاج ہے، اس کو زکوٰۃ یا صدقاتِ واجبہ دینا درست نہیں، البتہ اگر کوئی نفلی صدقہ دینا چاہے تو مضائقہ نہیں۔
حوالہ جات:
لما فی البحر الرائق لابن نجیم، کتاب الزکاة، باب المصرف 2/ 419:
قوله: (هو الفقير والمسكين وهو أسوأ حالا من الفقير) أي المصرف الفقير والمسكين، والمسكين أدنى حالا، وفرق بينهما في الهداية وغيرها بأن الفقير من له أدنى شيء، والمسكين من لا شيء له … والأولى أن يفسر الفقير بمن له ما دون النصاب كما في النقاية أخذا من قولهم يجوز دفع الزكاة إلى من يملك ما دون النصاب، أو قدر النصاب غير نام، وهو مستغرق في الحاجة.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الزكاة، الباب السابع في المصارف 1/ 189:
ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من النصاب، وإن كان صحيحا مكتسبا، كذا في الزاهدي.
وفي فتح القدير لابن همام، كتاب الزكاة، باب من يجوز دفع الصدقة إليه، ومن لايجوز 2/ 260:
(والفقير من له أدنى شيء) وهو ما دون النصاب، أو قدر النصاب، وهو مستغرق في الحاجة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:211
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-18
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)