@123پوسٹ مارٹم کی شرعی حیثیت
سوال:
آج کل جو لوگ گولی مار کر قتل کر دیئے جاتے ہیں، ان کی میت کا ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا جاتا ہے، جس سے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ جسم پر کتنی گولیاں ماری گئیں؟ کہاں کہاں ماری گئیں؟ پوسٹ مارٹم کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ میت کو برہنہ کرکے میز پر ڈال دیتے ہیں، پھر ڈاکٹر آکر اس کا معائنہ کرتا ہے، عورت، مرد دونوں کا پوسٹ مارٹم اسی طرح ہوتا ہے، کیا شریعت میں یہ پوسٹ مارٹم جائز ہے؟ جبکہ میت کے ورثاء منع کرتے ہیں کہ پوسٹ مارٹم نہیں کرائیں گے، ایک تو ظلم یہ ہوا کہ فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اور دوسرا یہ کہ قتل کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جاتا ہے، اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب:
پوسٹ مارٹم کا طریقہ جو آپ نے ذکر کیا ہے شریعت میں اس طرح کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ انسانی بدن مرنے کے بعد بھی اسی طرح قابل تکریم ہے، جس طرح مرنے سے پہلے، تاہم اگر قانونی مجبوری کی وجہ سے پوسٹ مارٹم کرالیا گیا، تو ورثاء گناہ گار نہ ہوں گے۔
حوالہ جات:
لما في سنن أبي داؤد، كتاب الجنائز، باب في الحفار يجد العظم، هل يتنكب ذلك المكان الرقم: 3207:
عن عائشةرضي الله عنها، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:”كسر عظم الميت ككسره حيا”.
وفي مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح لملا علي القاري، كتاب الجنائز، باب دفن الميت، الرقم: 1714:
(وعن عائشة: أن رسول صلى الله عليه وسلم: قال ” «كسر عظم الميت ككسره حيا» ” يعني في الإثم كما في رواية، قال الطيبي: إشارة إلى أنه لا يهان ميتا، كما لا يهان حيا، قال ابن الملك: وإلى أن الميت يتألم، قال ابن حجر: ومن لازمه أنه يستلذ بما يستلذ به الحي، وقد أخرج ابن أبي شيبة عن ابن مسعود قال: أذى المؤمن في موته كأذاه في حياته.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:209
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-18
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)