@123گناہ کے کاموں میں والد کے حکم کی تعمیل کرنا
سوال:
میرے والد صاحب بڑے گناہوں میں مبتلا ہیں مثلاً جوا، شراب وغیرہ اور مجھے کہتے ہیں کہ مجھے جوا اور شراب کی جگہ میں لے جاؤ اور واپس بھی لے آؤ، تو اب میرے لیے ان کو لے جانا اور واپس لانا جائز ہے؟
جواب:
چونکہ والدین کی اطاعت جائز کاموں میں فرض اور ضروری ہے اور ناجائز کاموں میں ان کی اطاعت ناجائز ہے، لہٰذا مذکورہ صورت میں آپ کے لیے والد صاحب کو شراب خانہ وغیرہ لے جانا جائز نہیں، البتہ اگر وہ شراب خانہ جاچکے ہوں تو ان کو وہاں سے واپس لانے کی گنجائش ہے۔
حوالہ جات:
لما في سنن أبي داود،كتاب الجهاد، باب في الطاعة، الرقم: 2626:
عن عبد الله، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم؛ أنه قال: “السمع والطاعة على المرء المسلم فيما أحب وكره، ما لم يؤمر بمعصية، فإذا أمر بمعصية، فلا سمع ولا طاعة”.
وفي مصنف ابن أبي شيبه، كتاب السير، باب الشعار، في إمام السرية يأمرهم بالمعصية من قال: لا طاعة له، الرقم: 33717:
عن الحسن قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق.
وفي المحيط البرهاني، كتاب الاستحسان والكراهية، الفصل الثامن والعشرون في الرجل يخرج إلى السفر ويمنعه أبواه، أو أحدهما إلخ 5/ 389:
ولا يجب طاعة المخلوق في معصية الخالق، قال الله تعالى: {وإن جاهداك على أن تشرك بي ما ليس لك به علم فلا تطعهما} ، وقال عليه السلام: «لا طاعة
للمخلوق في معصية الخالق».
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:198
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-14
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)