Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the paroti domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/darulift/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
اپنے نام کے ساتھ دیوبندی ، بر یلوی وغیرہ لکھنا: - Darul Ifta Mardan
  • muftisaniihsan@google.com
  • 03118160190
0
Your Cart
No products in the cart.

اپنے نام کے ساتھ دیوبندی ، بر یلوی وغیرہ لکھنا:

سوال:
   کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اپنے نام کے ساتھ دیوبندی، بریلوی، سلفی، چشتی، قادری، نعمانی، وغیرہ لکھنا کیسا ہے، بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس سے فرقہ واریت کی بو آتی ہے آیا یہ فرقہ واریت ہیں؟
جواب:
   اس قسم کے الفاظ لکھنے سے اگر مقصود ایک خاص مکتب فکر کی نمائندگی کی طرف اشارہ کرکے اپنا تعارف ہو تو گنجائش ہوسکتی ہے، تاہم آج کل ان میں سے بعض الفاظ ایسے ہیں جن سے مسلمانوں میں تفرقہ بازی کو فروغ ملتا ہے، جیسے دیوبندی، بریلوی، سلفی وغیرہ،  تو ان الفاظ سے اس لحاظ سے بچنا اہم ہے کہ ان سے فرقہ واریت پھیلتی ہے اور مسلمانوں کی گروپ بندی ہوتی ہے، جبکہ اسلام میں گروپ بندی اور فتنہ بازی سے  منع کیا گیا ہے۔

حوالہ جات:
1. قال اللہ تعالی: 
   يَاأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ.(الحجرات 13/ 49).
2. سنن أبي داود لسليمان بن الأشعث السجستاني، كتاب الأدب، باب في العصبيه، 7/ 441، تحت الرقم: 5121:
   عن جبير بن مطعم، أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: ليس منا من دعا إلى عصبية، وليس منا من قاتل على عصبية، وليس منا من مات على عصبية.

واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی

فتوی نمبر:190
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-13

 

image_pdfimage_printپرنٹ کریں