بچوں کی گڑیوں کی خرید وفروخت کرنا کیسا ہے؟
سوال:
گڑیوں کی خرید وفروخت کرنا شرعا کیسا ہے؟
جواب:
جو گڑیاں ایسی ہوں کہ ان کی شکل و صورت جاندار کی ہو، تو ایسی گوڑیوں کي خرید وفروخت ناجائز ہے، البتہ اگر وه گڑیاں اتنی چھوٹی ہوں کہ جب انہیں زمین پر رکھا جائے، تو ان کے چہرے کے نقوش( آنکھ، ناک ، ہونٹ) واضح طور پرنظر نہ آئیں، تو ایسی چھوٹی گڑیوں کی خرید وفروخت جائز ہے۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الصلاة، فرع لا بأس باتخاذ المسبحة لغير رياء1/ 650:
اشترى ثورا أو فرسا من خزف لأجل استئناس الصبي، لا يصح، ولا قيمة له، (فلا يضمن متلفه، وقيل: بخلافه) يصح ، ويضمن قنية، وفي آخر حظر المجتبى عن أبي يوسف: يجوز بيع اللعبة، وأن يلعب بها الصبيان.
2. فقه البيوع للشيخ المفتي محمد تقي العثماني، المبحث الثالث، الأصنام والصور المجسدة واللعب 1/ 319:
ويدخل في هذا القسم بيع الأصنام والصور المجسدة، إلا إذا كسرت ، وأمكن الانتفاع برضاضها، فيجوز بيعها … وقد استثنى منها أبو يوسف رحمه الله تعالى اللعب اللتي تلعب بها البنات … ثم الظاهر أن من أجاز هذه اللعب الصغيرة اللتي لا تشابه الأصنام، أما اللعب الكبيرة اللتي شاعت في عصرنا، فهي مشابهة للأصنام تماما، وغالب ظني، أنه لو رآها المجيزون لحكمو بمنعها.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:197
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)

