@123آپﷺ کی پسندیدہ خوشبو اور خوشبو لگانے کا سنت طریقہ
سوال:
آپﷺ کو سب سے زیادہ کون سا عطر اور خوشبو پسند تھی ؟آجکل کے بہت تیز خوشبو جو بعض لوگوں کو بہت بری لگتی ہے،اور ان کے درد ِسر کا باعث بنتی ہے اس کا استعمال کیسا ہے، اور خوشبو لگانے کا سنت طریقہ کیا ہے؟
جواب:
الف: آپﷺکی پسندیدہ خوشبو مشک، عنبر اور عود تھی۔
ب: جس خوشبو سے دوسرے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہو ، اس کا استعمال درست نہیں ہے۔
ج: خوشبو لگانے کا مسنون طریقہ کوئی نہیں تاہم عام طور پر آپﷺ ہراچھے کام میں داہنےطرف سے ابتداء کرنے کو پسند فرماتے تھے اس لیے اگر
داہنی طرف لگائی جائے تو بہتر ہے۔
حوالہ جات:
ما في سنن النسائي، كتاب الزينة، باب العنبر8/ 150، تحت الرقم 5116:
عن محمد بن علي، قال: سألت عائشة: أكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتطيب، قالت: نعم، بذكارة الطيب المسك، والعنبر.
وفي صحيح البخاري، كتاب الوضوء، باب التيمن في الوضوء والغسل 1/ 45، تحت الرقم 168:
عن عائشة، قالت: كان النبي صلى الله عليه وسلم يعجبه التيمن، في تنعله، وترجله، وطهوره، وفي شأنه كله.
وفي سنن أبي داود، كتاب الجهاد، باب في الهجرة هل انقطعت 4/ 138، تحت الرقم2482:
عبد الله بن عمرو … يقول: المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده، والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:187
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-13
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)