دورانَ نمازعورت کے سر کا ننگا ہونا یا بچے کو دور کرنا:
سوال:
میرا ایک بچہ ہے جس کی عمر تین سال ہے، میں جب نماز پڑھتی ہوں، تووه میرے پاس آکر میرا دوپٹہ اتار کھینچتا ہے، جس کی وجہ سے میرا سر ننگا ہو جاتا ہے، بسا اوقات میرے آگے آکر بیٹھ جاتا ہے، میں اس کو ایک طرف کر کےسجدہ کر لیتی ہوں، اب سر ننگا ہونے کی وجہ سے یا بچہ کو ہٹانے کی وجہ سےمیری نماز میں فساد آئے گا یا نہیں؟
جواب:
اگر نماز کے دوران آپ کے سر کے بالوں کا چوتھائی حصہ ایک رکن (تین مرتبہ سبحان ربی العظیم) کہنے کے بقدر کھلا رہ چکا ہو تو آپ کی نماز فاسد ہو چکی ہے، جس کا اعادہ ضروری ہے، ایسے ہی اگر آپ نے ایک ہی رکن میں اپنے بچے کو تین مرتبہ یا اس سے زیادہ ہاتھ کے ذریعے سے ہٹایا ہو تو بھی آپ کی نماز فاسد ہو چکی ہے ، لیکن اگر سر کے بال ایک رکن کی مقدار سے کم کھل گئے تھے یا آپ نے ایک رکن میں تین مرتبہ سے کم بچے کو اپنے آپ سے دور کیا تھا تو آپ کی نماز درست ہے، اعادہ کی ضرورت نہیں۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء،كتاب الصلاة، الفصل الثالث في شروط الصلاة 1/ 58:
وإن انكشفت عورته في الصلاة فسترها بلا مكث جازت صلاته إجماعا، وإن أدى ركنا مع الانكشاف فسدت إجماعا.
2.الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، الباب السابع فيما يفسد الصلاة وما يكره فيها 1/104:
إذا حك ثلاثا في ركن واحد تفسد صلاته، هذا إذا رفع يده في كل مرة، أما إذا لم يرفع في كل مرة فلا تفسد، ولو كان الحك مرة واحدة يكره.
3. حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة 1/ 322:
“و” يفسدها “العمل الكثير” لا القليل، والفاصل بينهما، أن الكثير هو الذي لا يشك الناظر لفاعله أنه ليس في الصلاة، وإن اشتبه فهو قليل على الأصح، وقيل: في تفسيره غير هذا، كالحركات الثلاث المتواليات كثير، ودونها قليل.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:182
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-12
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)

