مسجد کے برآمدے میں ہال میں کھڑے امام کی اقتداء کرنا:
سوال:
اگر مقتدیوں سے مسجد کا ھال بھر چکا ہو، تو نیا آنے والا مقتدی ھال کے باہر برآمدہ میں کھڑے ہو کرامام کی اقتداء کر سکتا ہےیا نہیں؟ جب کہ برآمدہ میں کھڑے ہونے والے مقتدی کو امام نظر نہ آتا ہو۔
جواب:
اگر لاوڈ اسپیکر وغیرہ کی سہولت موجود ہو اور برآمدہ میں کھڑے ہو کر امام کی اقتداء کرنے والوں پر امام کا ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف منتقلی میں کوئی اشتباہ نہ آتا ہو، تو برآمدہ میں اقتداء کرنا بلا کراہت جائز ہے۔
حوالہ جات:
1. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصلاة، إقتداء المفترض بإمام متنفل، أو بإمام يصلي فرضا غير فرض المقتدي 1/ 384:
وإن كان الباب مسدودا، أو الكوة صغيرة لا يمكن النفوذ منها، أو مشبكة، فإن كان لا يشتبه عليه حال الإمام برؤية، أو سماع، لا يمنع على ما اختاره شمس الأئمة الحلواني قال في المحيط، وهو الصحيح.
2. رد المحتار لابن عابدين، باب الإمامة، فرع لو أم في الصحراء إلخ 1/ 587:
قوله: (درر) عبارتها الحائل بينهما لو بحيث يشتبه به حال الإمام يمنع، وإلا فلا إلا أن يختلف المكان.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:177
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-11
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)