نماز میں ثنا پڑھنے کی شرعی حیثیت:
سوال:
نماز میں ثنا (یعنی سبحانك اللهم الخ) پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ صرف پہلی رکعت میں پڑھنی چاہیے، یا ہررکعت میں؟
جواب:
فرض اور واجب نماز کی صرف پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ کے بعد ثنا پڑھنا مسنون ہے، جبکہ نفل نماز ميں اگر چار رکعت کی نیت ہو، تو تیسری رکعت میں بھی ثناء پڑھنی چاہیے، نیز مسبوق جب بقیہ نماز كے ليے كھڑا ہو، تو بقیہ رکعتوں میں سے پہلی رکعت میں اس کے لیے بھی ثنا پڑھنا مسنون ہے۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، الفصل الثالث في سنن الصلاة وآدابها 1/ 75:
سننها رفع اليدين للتحريمة، ونشر أصابعه، وجهرالإمام بالتكبير، والثناء، والتعوذ، والتسمية، والتأمين سرا.
2. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة 1/ 540:
قوله: (مستفتحا) هو حال من الوضع أي: يضع قائلا سبحانك اللهم … وقد تقدم أنه سنة لرواية الجماعة أنه كان صلى الله عليه وسلم يقوله إذا افتتح الصلاة، أطلقه، فأفاد أنه يأتي به كل مصل، إماما كان أو مأمونا أو منفردا.
3. المحيط البرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب الصلاة، الفصل العاشر في صلاة التطوع 2/ 220:
إذا قام إلى الثالثة، يستفتح كما يستفتح في الابتداء؛ لأن كل شفع من التطوع صلاة على حدة.
4. خلاصة الفتاوى لطاهر بن عبد الرشید البخاري، کتاب الصلاة، مسائل المسبوق 1/ 165:
المسبوق إذا أدرك الإمام في القراءة في الركعة التي يجهر فيها، لا يأتي بالثناء، فإذا قام إلى قضاء ما سبق به، يأتي بالثناء.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:180
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-11
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)