ظہر سے پہلے کی چار سنتیں فرضوں کے بعد کب پڑھنی چاہیے؟
سوال:
ظہر کی جماعت ہو رہی تھی، تو ایک شخص سنتیں چھوڑ کر جماعت میں شامل ہوگیا، اب فرض کے بعد سنتیں پڑھے گا یا نہیں؟ اگرپڑھے گا تو کس ترتیب سے؟
جواب:
ظہر کی نماز سے پہلے چارسنتیں پڑھنا سنت مؤکدہ ہے، اگر کسی وجہ سے رہ جائیں، تو نماز کے بعد پڑھنی چاہیے، اور نماز کے بعد پڑھنے میں اختیار ہے، چاہے تو پہلے دو رکعات پڑھے، پھر چار پڑھے اور چاہے تو پہلے چار پڑھے، پھر دو پڑھے، دونوں طرح درست ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ پہلے دو پڑھے اور پھر چار۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الصلاة، باب إدراك الفريضة 2/ 57:
(بخلاف سنة الظهر) وكذا الجمعة (فإنه) إن خاف فوت ركعة (يتركها)، ويقتدي (ثم يأتي بها) على أنها سنة (في وقته) أي: الظهر (قبل شفعه) عند محمد، وبه يفتى، جوهرة.
وفي حاشية ابن عابدين: ( قوله:وبه يفتى) أقول: وعليه الفتوى، لكن رجح في الفتح تقديم الركعتين، قال في الإمداد: وفي فتاوى العتابي أنه المختار، وفي مبسوط شيخ الإسلام أنه الأصح؛ لحديث عائشة أنه عليه الصلاة والسلام كان إذا فاتته الأربع قبل الظهر يصليهن بعد الركعتين، وهو قول أبي حنيفة، وكذا في جامع قاضيخان.
2. تبیین الحقائق للزیلعی، کتاب الصلاة، باب إدراك الفريضة 1/ 454:
قال رحمه الله: (وقضى التي قبل الظهر في وقته) أي: في وقت الظهر ( قبل شفعه) أي: قبل الركعتين اللتين بعد الفرض، وهذا عند محمد، وعندهما يبدأ بالركعتين، ثم يقضي الأربع؛ لأنها لما فات محلها صارت نفلا مبتدأ، فيبدأ بالركعتين كي لا يفوت محلها، وعند محمد هي سنة على حالها، فيبدأ بها.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:179
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-11
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)