قبلہ کی طرف سوئے ہوئے شخص کی طرف منہ کرکےنماز پڑھنا:
سوال:
اگر ایک آدمی چار پائی پر سویا ہو تو اس کے سامنے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:
قبلہ کی طرف چارپائی پر سوئے ہوئے شخص کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا جائز ہے، البتہ اگر سوئے ہوئے شخص کا رخ نماز پڑھنے والے کی طرف ہو، تو اس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها 1/652:
(قوله إلى ظهر قاعد إلخ) قيد بالظهر احترازا عن الوجه…وفي شرح المنية: أفاد به نفي قول من قال بالكراهة بحضرة المتحدثين، وكذا بحضرة النائمين، وما روي عنه – عليه الصلاة والسلام – «لا تصلوا خلف نائم ولا متحدث» فضعيف.
وصح عن عائشة رضي الله عنها قالت: «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي من صلاة الليل كلها، وأنا معترضة بينه وبين القبلة، فإذا أراد أن يوتر أيقظني ، فأوترت»، روياه في الصحيحين، وهو يقتضي أنها كانت نائمة، وما في مسند البزار أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : «نهيت أن أصلي إلى النيام والمتحدثين» ” فهو محمول على ما إذا كانت لهم أصوات يخاف منها التغليط أو الشغل، وفي النائمين إذا خاف ظهور شيء يضحكه.
2. البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الصلاة، باب مايفسد الصلاة، ومايكره فيها 2/ 55:
(والصلاة إلى ظهر قاعديتحدث) … وفي رواية الحسن عن أبي حنيفة يكره له أن يصلي وقبله نيام أو قوم يتحدثون … فالكراهة من الجانبين.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:171
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-12-04
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)