@123 قربانی کے لیے دوسرے ملک میں کسی کو وکیل بنانا
سوال:
اگر کوئی شخص باہر ملک میں رہتا ہو اور وہ پاکستان میں اپنے رشتہ داروں کو قربانی میں حصہ لینے کے لیے پیسے بھیج کر پاکستان میں اپنی قربانی کرنا چاہے تو کیا اس طرح قربانی کرنا درست ہے؟
جواب:
باہر ملک میں رہنے والا شخص پاکستان میں کسی رشتہ دار کو وکیل بنا کر قربانی کرے تو ایسا کرنا درست ہے، البتہ اس صورت میں قربانی کے درست ہونے کے لیے ضروری ہے کہ جس دن قربانی کی جائےوہ دن دونوں ممالک میں قربانی کا مشترکہ ہو، ورنہ قربانی درست نہ ہو گی۔
حوالہ جات:
لما في بدائع الصنائع للكاساني، كتاب التضحية، فصل في أنواع كيفية الوجوب 5/ 65، 67، :
ومنها: أنه تجزئ فيها النيابة، فيجوز للإنسان أن يضحي بنفسه وبغيره بإذنه؛ لأنها قربة تتعلق بالمال، فتجزئ فيها النيابة، كأداء الزكاة وصدقة الفطر.
وأما وقت الوجوب فأيام النحر فلا تجب قبل دخول الوقت؛ لأن الواجبات المؤقتة لا تجب قبل أوقاتها، كالصلاة، والصوم، ونحوهما، وأيام النحر ثلاثة: يوم الأضحى – وهو اليوم العاشر من ذي الحجة – والحادي عشر، والثاني عشر.
وفي تبيین الحقائق للزيلعي، كتاب الأضحية، أخطئا وذبح كل أضحية صاحبه 6/ 9:
(قوله: فالأفضل أن يستعين بغيره إلخ)؛ ولأنها قربة مالية والنيابة في الماليات جائزة، كما في الزكاة.
وفي الدر المختارللحصکفی، کتاب الأضحية 6 / 318:
والمعتبر مكان الأضحية لا مكان من عليه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:164
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-11-28
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)