@123گونگا اپنی بیوی کو کیسے طلاق دےگا؟
سوال:
گونگے آدمی کا اپنی بیوی کو طلاق دینے کی کیا صورت ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ جو شخص پیدائشی گونگا ہو یا بعد میں گونگا ہوگیا ہو اور اس کے گونگے پن پر کم از کم ایک سال کا عرصہ گزر گیا ہو، اور اس کے اشارے جانے پہچانے ہوں اور وہ لکھنے پر قادر نہ ہو، تو اگر اس نے اپنی بیوی کو آواز کے ساتھ ایسے اشارے سے طلاق دی، جسے لوگ طلاق سمجھتے ہوں تو اس کی بیوی پر طلاق واقع ہو جائے گی، لیکن اگر وہ لکھنا پڑھنا جانتا ہو، تو اس کی طلاق لکھنے سے ہی پڑے گی، اشارہ کرنے سے نہیں ہوگی۔
حوالہ جات:
لما في رد المحتار لابن عابدين، كتاب الطلاق، مطلب في تعريف السكران وحكمه 3/ 241:
ويقع طلاق الأخرس بالإشارة، ويريد به الذي ولد وهو أخرس، أو طرأ عليه ذلك، ودام حتى صارت إشارته مفهومة، وإلا لم يعتبر… ففي كافي الحاكم الشهيد ما نصه: فإن كان الأخرس لا يكتب، وكان له إشارة تعرف في طلاقه ونكاحه وشرائه وبيعه فهو جائز، وإن كان لم يعرف ذلك منه، أو شك فيه فهو باطل. اهـ. فقد رتب جواز الإشارة على عجزه عن الكتابة، فيفيد أنه إن كان يحسن الكتابة لا تجوز إشارته.
وفي الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطلاق، الباب الثاني في إيقاع الطلاق وفيه سبعة فصول، الفصل الأول في الطلاق الصريح 1 / 354:
ويقع طلاق الأخرس بالإشارة يريد بالأخرس الذي ولد وهو أخرس أو طرأ عليه ذلك ودام حتى صارت إشارته مفهومة كذا في المضمرات… وإذا كان الأخرس يكتب كتابا يجوز به طلاقه كذا في الهداية في مسائل شتى.
وفی تبيين الحقائق عثمان بن علي الزيلعي الحنفي، کتاب الطلاق 2/ 196:
وطلاق الأخرس بالإشارة إن كانت تعرف؛ لأنه يحتاج إلى ما يحتاج إليه الناطق.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:149
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-11-17
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)